Tuesday , August 22 2017
Home / Wheat / Variables that may influence seed germination in wheat

Variables that may influence seed germination in wheat

گندم کی ایک بہترین خوبی یہ ہے کہ یہ شگوفے بناتی ہے . لہذا اس کی کاشت میں بیج کا بہت زیادہ یکساں پھیلاؤ اتنا زیادہ اھمیت نہیں رکھتا . پس جہاں پر بھی تھوڑے تھوڑے وقفے ہوں وہاں ایک پودا جھاڑ مار کر جگہ پر کر لیتا ہے . لیکن اس کے لیے ایک پودے کو کافی وقت درکار ہوتا ہے . اور گندم کی پیداوار میں وقت ایک بنیادی جزو ہے . لہذا بہتر یہ ہے کہ مناسب وقفہ پر بیج ڈالا جائے جو کہ ایک ہی وقت میں آنکھ کھولے اور برابر کا جھاڑ بنائے .

کم جھاڑ یا کم پودوں کی تعداد پیداوار کو بری طرح متاثر کرتی ہے . کم جھاڑ بننے کی مختلف وجوہات ہیں جیسے کہ نہ مناسب زمین کی تیاری ، کم وتر ، غیر معیاری بیج اور غلط طریقہ کاشت …… ان نقاط پر ذرا تفصیل سے نظر ڈالتے ہیں

  • زمین کی تیاری
  • بیج
  • طریقہ کاشت

: زمین کی تیاری

  • کاشت سے پہلے زمین میں ڈیلے دیکھیں . اگر یہ بہت زیادہ اور حجم میں 5 سینٹی میٹر سے زیادہ ہوں تو بیج کی گہری اور اگاؤ پر اثر ڈالتے ہیں .
  • زمین کو دیکھیں کہ یہ سیم زدہ تو نہیں ہے . یا زمین کی سطح پر نمکیات تو نہیں ہیں . اس سے بیج مر سکتا ہے . اور پودے کی جھاڑ بنانے کی صلاحیت بھی متاثر ہو سکتی ہے .
  • زمین میں وتر کی تسلی کر لیں کہ کہیں کم وتر تو نہیں ہے .
  • پچھلی فصل کی باقیات کو دیکھیں کہ زمین میں اتنی ہلکی ہیں کہ ڈرل سہی طریقہ سے چل سکے گی . یا اتنا زیادہ ہیں کہ زمین میں بڑے بڑے گولے بنے ہووے ہیں کہ ڈرل چلنے کے بعد زمین میں بیج کو مناسب نمی اور مٹی میسر نہیں ہے گی جس سے اگاؤ متاثر ہو گا
  • اگاؤ کے بعد دیکھیں کہ کھیت میں جڑی بوٹیاں تو نہیں ہیں . اگر جڑی بوٹیاں فصل سے بڑی ہیں ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ زمین کہ صحیح تیاری نہیں ہوئی . اور دوسری وجہ یہ کہ تیاری کے بعد ڈرل کرنے کا دورانیہ زیادہ تھا جس سے جڑی بوٹیاں پھر پیدا ہو گیں

: بیج

  • اگاؤ کے بعد کہیں میں جا کر دیکھیں کہ کہ کہیں کم پودے تو نہیں ہیں . اگر فصل چھدری ہے تو یے بیج کا مسلہ ہے . اگر فصل ٹکڑیوں کی صورت میں ہے تو یہ کوئی اور مسلہ ہے بیج کا نہں ہے .
  • تھوڑے مزدوروں کی با آسانی سنبھال
  • کھیت میں جا کر دیکھیں کہ ابتدائی اگاؤ کے بعد کچھ دن بعد بھی پودے نکل رہے ہیں تو اس کی مندرجہ ذیل وجوہات ہیں
    • کمزور بیج
    • گہرے بیج [ خصوصا چھٹا میں ]
    • ڈیلا [ مٹی کے بڑے بھورے ]
      • کاشت کے وقت دیکھیں کہ بیج کے دانے زیادہ صحت مند ہوں ، کٹے ہووے نا ہوں ، بھوسہ یا ڈنڈی نا ہو ، جڑی بوٹیوں کے بیج نا ہوں ،کیڑوں وغیرہ سے سوراخ زدہ نہ ہوں

طریقہ کاشت :

کم گہرے بیج جلدی اگتے ہیں اور ان سے جلد اور زیادہ شگوفے بنتے ہیں . سب سے زیادہ شگوفے زمین کی سطح پر اگنے والے بیج سے مل سکتے ہیں لیکن یہ لازم ہو کہ اگاؤ کے وقت اسے مناسب پانی میسر ہو جو کہ پہلے پانی تک زیادہ دستیاب بھی ہو . اس لیے گپ چھٹ میں زمین کی سطح پر ڈالے گئے بیج زیادہ شگوفے بناتے ہیں . اور پہلی آبپاشی بھی جلد ہوتی ہے . لیکن اس طریقہ میں بیج کو پرندوں سے زیادہ خطرہ ہے اور جڑی بوٹیوں کا جلد سامنا کرنا پڑتا ہے

wheat sowing depth

اس تصویر میں نظر آ نے والے پودے ایک وقت میں ڈالے گئے بیج سے نکلے ہیں لکن ان کی گہری مختلف ہے .پہلے پودے میں 15 سے زیادہ پتے ہیں دوسرے میں 5 سے زیادہ اور تیسرے میں صرف 3 پتے ہیں . پہلا پودا گپ چھٹ کی مثال ہے . دوسرا پودا ڈرل کی مثال ہے اور تیسرا چھٹا کی مثال جس میں کچھ بیج گہرائی میں چلے جاتے ہیں .

یہ بات یاد رکھیں کہ سب سے بہترین طریقہ کاشت ڈرل ہے کہ جس میں بیج ٢ انچ سے زیادہ گہری میں جاتا ہی نہیں ہے .

: ڈرل

  • اس میں بیج ایک مناسب وقفہ پر ہوتا ہے سو سب پودے مناسب جھاڑ بناتے ہیں .
  • کچھ گہرائی کی وجہ سے فصل کے گرنے میں بچت ہوتی ہے .
  • زیر زمین بیج کے ہونے کی وجہ سے کم وتر میں بھی اچھا اگاؤ ملتا ہے .
  • کھاد بیج کے ساتھ ڈالنے سے کھاد کی افادیت میں اضافہ .

:  چھٹہ

  • چھٹہ  میں زمین کے اپر والے دانے ایک دو دن میں ہی وتر خشک ہونے پر نہیں اگتے
  • زیادہ گہرے بیج دیر سے اگتے ہیں اور کم جھار بناتے ہیں
  • بیج کا پھیلاؤ یکساں نہیں ہوتا
  • کہیں بہت گھنی فصل ہوتی ہے جو کہ گر جا تی ہے
  • بیج کا زیادہ استعمال

About Naveed Ahmad

Naveed Ahmad is working as a Software Engineer in a company. He is a farmer as well. Other than the admin of this website, he created a page fb.com/AgricultureDotPk , created and managing many groups like Crop Cost and saving discussion group, Crops Rates.

6 comments

  1. Farooq Ahmed Ali Chachar

    Sir Naveed Ahmed Sahab Hamari Zameen Main Saim Sokh Jany Ky Baad Gandum Ki Paidawar Kam Hoti Hai Sir Jahan Tak Mera Andaza Hai Zameen Main Namkeeyat Hony Ki Waja Sy Yeh Ho Raha Hai Toh Sir Guzarish Hai Ky Koi Is Ka Hal Batain

    Thank’s and Regards : Farooq Ahmed Chachar
    From : District Kashmore

  2. I just noticed your work on agriculture. I really like it.
    I want to encourage you. Keep it up bro
    Realy good

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *