Thursday , November 23 2017
Home / Cotton / Cotton fruit shedding preventions

Cotton fruit shedding preventions

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ ، کپاس کی فصل جب تین مھینے تک کی ہوجاتی ہے تو اس پر پھول اور گُڈی یعنی فلاورز اور بولز کا لوڈ زیادہ ہوجاتا ہے ، پودے کی سائز زیادہ ہونے کی وجہ سے اور جولاء اگست میں برساتوں کی وجہ سے ہم کپاس کی فصل میں انٹرکلچرنگ یعنی گوڈی وغیرہ بھی نہیں کرپاتے اور تقریبن کھاد کے تمام ڈوزز ہم پہلی ہی دے چکے ہوتے ہیں اور سورج کی روشنی بھی زمین تک نہیں پہنچ پاتی تو اس صورتحال میں زمین کافی کمپیکٹ یعنی سخت ہوجاتی ہے ھوا وغیرہ کا گذر پودے کی جڑوں تک نہیں ہوپاتا جوکہ بہت لازمی ہوتا ہے ، اس صورتحال میں پودے اسٹریس میں آجاتے ہیں اور ، 13413077_1175737135793275_7408610443138488757_nلوڈ زیادہ ہونے کے باعث زمین سے غذا نہ ملنے کے باعث پھول پھر گرنا شروع ہوجاتے ہیں جسکا ہماری کپاس کی فی ایکڑ پیداوار پر برا اثر پڑتا ہے ،

اگر ان پھولوں کو گرنے سے روکا جائے تو ہماری فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوسکتا ہے ، اب ان پھولوں کو گرنے سے کیسے روکا جائے اس کیلیئے ہم ، این پی کے اور بوران کے اسپرے بھی کرتے ہیں کیونکہ پودا ان وجوہات کی بنا پر زمین سے ٹھیک طرح سے خوراک نہیں اٹھا پاتا مگر این پی کے اور بوران کے اسپرے کا اتنا خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوتا ، اگر این پی کے اور بوران کے ساتھ ، ایک کیمیکل جوکہ ایک پلانٹ گروتھ ریگیولیٹر بھی ہے ،جس کا نام نیفتھائیل ایسٹک ایسڈ ہے کا اسپرے کریں تو بہت ہی زیادہ فائدہ ہوسکتا ہے ،

پودوں میں خاص کر ایک قسم کا ھارمون پایا جاتا ہے جس کو ابسیسک ایسڈ کہا جاتا ہے اسکا کام پودوں میں بڑوھتری کو روکنا ہے اور پتوں ، پھولوں کو پودوں سے جدا کرتا ہے ، پودوں میں اسٹریس کی صورت میں ایبسیسک ایسڈ کی ایک تھ سی بن جاتی ہے جو پودوں میں ڈارمنسی کو انڈیوس یعنی پودوں میں مختلف قسم کے اجزاء کو حرکت نہ کرنے کی طرف مائل کرواکر کپاس کے پھولوں کو گرانے کا کام کرتی ہے ، اور نیفتھائیل ایسٹک ایسڈ اس تھ کو ناکارہ بنانے کا کام کرتا ہے یعنی ایبسیسک ایسڈ کی تھ کو بننے ہی نہی دیتا ، اور اسطرح سے پھول گرنے سے بچ جاتے ہیں ، مگر اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ چیز آئے کہاں سے ، تو باہر کے ممالک میں بہت ساری کمپنیز یہ کیمیکل آبادگاروں کو مہیا کررہی ہیں ، جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے ، ہمارے ملک میں کام کرنے Planofixوالی ایک بہت اچھی کمپنی بائیر کراپ سائنسز کی ایک پراڈکٹ جسکا نام پلینوفکس ہے

اور اس پراڈکٹ میں الفا نیفتھائیل ایسٹک ایسڈ ایکٹو انگریڈیئنٹ ہے ، اگر اس دوائی کا استعمال اسپرے میں این پی کے اور بوران کے ساتھ کیا جائے تو ہم زمینداروں کو بہت زیادہ فائدہ ہوسکتا ہے ، یقینن بائیر کراپ سائنسز کا کوئی نمائندہ یہ پوسٹ پڑھ کر ہمیں زیادہ مستفید کرسکتا ہے . آخر میں آپکی دعاوءں کا محتاج سید حسن شاھ راشدی

About Naveed Ahmad

Naveed Ahmad is a Software Engineer, a progressive farmer, a blogger, a social media expert, a writer, an anchor and the Chairman of R & D Board of RARI Bahawalpur. Other than the CEO of this website and Agrimandi.pk, he is active on fb at fb.com/AgricultureDotPk and at Youtube channel with Agriculture.pk name.

2 comments

  1. Abdul Majeed Sangi

    Nice information

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *