Zero tillage wheat sowing in Pakistan
زیرو ٹیلیج کا مطلب ہے بغیر ہل چلا ے پچھلی فصل کی باقیات میں نئی فصل لگانا . اس طریقہ کاشت میں کافی اہم پہلو ہوتے ہیں جن پر غور کرنا لازمی ہوتا ہے جیسے کی پچھلی فصل کی باقیات سے نمٹنا، جڑی بوٹیاں ، بیماریاں اور فصل کی کٹاتی وغیرہ
چاول کے کھیت میں کٹائی کے بعد لگنی والی بڑ ی فصل گندم ہے جو کہ پاکستان کی ایک اہم فصل ہے . پاکستان میں اندازا 80 فی صد گندم دیر سے لگتی ہے اگر یہ فصل وقت پر کاشت ہو تو تقریبا اتنی ہی رقبہ سے 20 لاکھ ٹن اضافی گندم پیدا ہو سکتی ہے
چاول اور گندم کے سسٹم میں کاشتکار چاول کو بہت زیادہ پانی لگاتا ہے اور گندم لگاتے وقت زمین کو خشک کرتا ہے . زمین کو خشک کرنے کے لیے اسے 6 سے 12 دفعہ ہل چلانا پڑتا ہے . اتنے خرچے اور وقت لگانے کی وجہ صرف مندرجہ ذیل باتوں پر کاشتکار کا اعتقاد ہے کہ زیادہ ہل چلانے سے
- گندم کا اگاؤ اچھا ہو گا
- جڑی بوٹوں کا کنٹرول اچھا ہو گا
- زمین کی نکاسی اچھی ہو گی
- زمین میں نمی دیر تک قا یم رہے گی
جب کہ سائنس دانوں کی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ چاول کے بعد ، فورا بغیر ہل چلائے گندم ڈرل کرنے سے پیداوار میں 5 سے 7 فی صد اضافہ ہوتا ہے اور 6 سے 12 ہل کی بجائے صرف ایک دفعہ ڈرل ہوتی ہے جس سے اخراجات میں 15 فی صد تک بچت ہوتی ہے
زیرو ٹیلیج سے فصل کاشت کرنے سے درج ذیل فائدے حاصل ہوتے ہیں
- زمین میں نامیاتی مادہ میں اضافہ
- زمین میں پانی کی موجودگی بہتر
- زمین میں جاندار اجسام زیادہ
- ہل نہ چلانے سے زمین کی نیچے والی سطح اوپر نہیں آتی جس وجہ سے جڑی بوٹیوں کے بیج بھی اوپر نہیں آتے
- پچھلی فصل کی باقیات زمین میں رہتی ہیں جو کہ نمی کو دیر تک قایم رکھنے میں ممد ثابت ہوتی ہیں
- چاول کی نمی خشک ہونے کی بیج گندم کے استمال میں آتی ہے
- کم مزدوری
- ڈیزل کی بچت
- مشینری کا کم استعمال
- وقت کی بچت
- ذہنی سکوں
اوستہ محمد سے مثالی کاشتکار میر ذوالفقار الی خان جمالی اپنے تجر بہ سے مندرجہ ذیل بتاؤں کو ذہن میں رکھنے کو کہا ہے
زیرو ٹیلیج گیلری
Videos
1 – Zero Tillage farming by Mir Zulfiqar Jamali
2 – Zero Tillage farming in India
3 – Advantages of zero tillage