Reasons of late sowing of wheat in Pakistan
گندم پاکستان کی اہم فصل ہے . پاکستان میں گندم کی کم پیداوار کی اہم وجہ دیر سے کاشت ہے . پاکستان میں اندازا 80 فی صد گندم دیر سے کاشت ہوتی ہے اور اگر یہی گندم 20 نومبر تک کاشت ہو جائے تو پاکستان میں 20 لاکھ ٹن اضافی گندم پیدا ہو سکتی ہے . بر صغیر میں بلحا ظ یورپ گندم ہے ہی کم دورانیے کی فصل اور دیر سے کاشت کرنے پر کاشتکار ا س کو 4 مہینے کی فصل کر دیتے ہیں .
دیر سے کاشتہ فصل کو اکثر دانہ بننے کے دوران زیادہ درجہ حرارت کا سامنا کرنا پڑتا ہے .20 نومبر کے بعد کاشتہ فصل کو دیر سے کاشتہ فصل میں شمار کیا جاتا ہے . جو کہ 1 سے 1.5 فی صد روزانہ کے حساب پیداوار میں کمی کا باعث بنتی ہے . جس کی مثا ل یوں ہے کہ ایک کاشتکار نے 20 نومبر تک گندم کاشت کر دی اور دوسرے نے یکم دسمبر کو کاشت کی . دونوں نے ایک ہی طرح محنت اور خرچہ کیا . اگر اگتی کاشت والے کی پیداوار 6 0 من آتی ہے تو دیر سے کاشت کرنے والے کی پیداوار یس لحاظ سے 50 سے 4 5 من ہو گی . جو کہ -/7500 سے -/13000 تک خالص منافع میں کمی بنتی ہے .
گندم دیر سے کاشت کرنے کی وجوہات
کپاس کا دیر تک پھل لینا
کپاس کی چھڑ یو ں کی کٹائی پر وقت ضا یع کرنا
عمومأ کاشتکار اپنے گھر ، دوستوں یا رشتہ داروں کے لیے چھڑ یا ں کاٹتا ہے .جس پر ہفتہ دس دن لگ جاتے ہیں . جب کہ آسان حل یہ ہے کہ چنا ئی کے فارن بعد روتوٹور چلا کر چھڑیاں زمین میں دبا دے جس سے گندم بھی جلد کاشت ہو گی اور زمین میں نامیاتی ماندہ بھی زیادہ ہو گا . لکن وو اپنے دوست احباب کو ناراض نہیں کرنا چاہتا چاہے اس کا جتنا بھی نقصان ہو جاۓ
نا مناسب وقت پر را ونی کر کے وتر کا انتظار کرنا
کپاس یا دوسری فصلوں میں را ونی کی منصوبہ بندی نہ کرنا اور دیر سے را ونی کر کے زمین کے وتر کا انتظار کرنا یا پھر خالی زمین کی صورت میں بروقت رونی نا کرنا
غلط طریقہ کاشت کا انتخاب
اگر کپاس کا اگر دیر تک کھیت میں رہنے کا چا نس ہو تو کھڑی کپاس میں گندم کا بیج کا چھٹا کر دینا چاہے نا کہ دسمبر میں کپاس ک بعد گندم کی کاشت کا سوچا جاۓ . اگر وتر کم ہو تو خشک طریقہ سے کاشت کرنی چاہے جس کا طریقہ یہ ہے کہ ایک انچ گہری ڈرل کر کے فورا یا پھرچھٹہ کر کے کھیلیاں بنا دینی چاہیے . اگر چاول والی زمین ہو تو زیرو ٹیلیج سے کاشت کرنی چاہے
چاول کے بعد والی گندم
اگر زیرو ٹیلیج سے کاشت کی جائے تو پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتا ہے
کماد ک بعد والی گندم
اس کا انحصار شوگر ملوں کے چلنے پر منحصر ہے جو کہ اکثر نومبر کے دوسرے ہفتے کے بعد چلتی ہیں
کپاس کو دیر تک فیلڈ میں رکھنے کا غلط فیصلہ
اکثر کاشتکار آخری چنا ئی دیر سے کرتے ہیں جو کہ عام طورپر دو من کے لگ بھگ ہوتی ہے . اور اس کے لیے 10 سے 20 دن تک ٹینڈوں کے کھلنے کا انتظار کیا جاتا ہے جب کہ اس چنا ئی پر0 3 – 0 4 فی صد آمدن مزدوری پر لگ جاتی ہے .اس دو من کی فصل کے لیے د سمبر میں گندم کاشت ہوتی ہے . ٹینڈوں پر اگر گرامکسون کا سپرے کیا جاۓ تو کپاس کی پیداوار میں تھوڑی کمی برداشت کر کے گندم کواگیتا کیا جا سکتاہے . صرف یہ حساب لگا نا ہو گا کہ کپاس کی کتنی آمد ن ہو گی اور گندم کا کتنا نقصان ہو گا
2 thoughts on “Reasons of late sowing of wheat in Pakistan”
Kindly update agricultural expertise.
Mahar Bashir Ahmad…… if you are talking about mine experties ……. then I dont have any professional degree in Agriculture.