Poultry Litter as a fertilizer
مرغیوں کی بیٹھوں میں فصلوں کے لیے تمام ضروری اجزاء اور نامیاتی مادہ ہوتے ہیں
پولٹری فارم کی بیٹھیں میں کیا ہوتا ہے ؟
ا س میں مرغیوں کی بیٹھوں کے علاوہ وہ مال جو کو فرش بچھنے کے لیے استعمال ہوا ہے ریت ، لکڑی کا بردہ ، چاول کی پرالی یا کچھ اور
کیا مرغیوں کی بیٹھوں میں اتنے ہی اجزا ہیں جتنے کی کیمیائی کھاد میں ؟
پودے عام طور پر اجزاء کو غیر نامیاتی حالت میں جذب کرتے ہیں . نائٹروجن کی غیر نامیاتی حالتیں نائٹریٹ اور امونیم ہیں . غیر نامیاتی یا کیمیائی کھادوں کے استعمال کرنے پر ہہی اجزاء پودوں کو میسر ہو جاتے ہیں جبکہ نامیاتی شکل میں استعمال کرنے پر پر یہ آہستہ آہستہ میسر آتے ہیں
مرغیوں کی بیٹھوں میں نامیاتی اور غیر نامیاتی دونوں اجزا ہوتے ہیں
مرغیوں کی بیٹھوں میں کتنی نائٹروجن ہوتی ہے ؟
اس میں کل نائٹروجن کا لگ بھگ ١٠ فی صد حصہ غیر نامیاتی حالت میں ہوتا ہے جو کہ فوری دستیاب ہوتا ہے باقی نامیاتی حالت میں ہوتی ہے اس نامی نائٹروجن کو زمین میں مو جود بیکٹیریا تھوڑ پھوڑ کر کے غیر نامیاتی حالت میں لا تے ہیں ..جس عمل میں درجہ حرارت ، نمی اور زمین کی پی ایچ کا اہم کردار ہوتا ہے
پہلے سال 50 سے 60 فی صد تک نامیاتی نائٹروجن کی طور پھوڑ ہوتی ہے . دوسرے سال 20 فی صد کی اور تیسرے سال لگ بھگ 10 فی صد کو طور پھوڑ کر کے قابل استمال لا یا جاتا ہے. چاول کی فصل میں یہ نہیں ہوتا .
کیا مرغیوں کی بیٹھوں میں کو فصلوں میں استمال کیا جا سکتا ہے ؟
پہلی دار فصلیں صرف نائٹروجن کو پورا استعمال نہیںں کرتی کیوں وہ خود نائٹروجن زمین میں جمع کرتی ہیں . جس فصل میں بیٹھیں د ی جاتی ہیں وہاں جڑی بوٹیاں زیادہ ہوتی ہیں جس کی وجہ صرف نامیاتی مادہ کا زیا د ہونا ہے نہ کہ بیٹھوں میں جڑی بوٹیوں کے بیج کی وجہ سے
کیا مرغیوں کی بیٹھوں میں کوزیرو ٹیلج فصلوں میں استمال کیا جا سکتا ہے ؟
اس میں یوریا کے ضا یع ہونے کا خدشہ ہے کیوں کہ بیٹھوں کا زمین میں مکس نہیں ہو نے کی وجہ سے دھوپ میں یوریا کم ہو جائے گی
بیٹھوں میں اجزا کی مقدار کتنی ہے ؟
اس کا انحصار مختلف عوامل پر ہوتا ہے . جس میں مرغیوں کی خوراک ، بیٹھوں کی صفائی کا دورانیہ اور فرش وغیرہ
کتنا مقدار کھیت میں ڈالنی چاہے ؟
بیٹھوں کا استعمال فاسفورس کی بنیاد پر کرنا چاہے .عمومی طور پر بیٹھوں میں این پی کے کا تناسب 5. 2 : 3 : 3 ہوتا ہے . لہذا زمین میں موجو د فاسفورس یا فصل کی فاسفورس کی ضرورت کے پیش نظر ہی بیٹھوں کی مقدار ڈالنی چاہے . اور نائٹروجن ، پوٹاش کی کمی کو کیمیائی کھادوں سے پورا کرنا چاہے .
کب اور کیسے بیٹھیں استعمال کی جائیں ؟
کاشت کے وقت پر ہی بیٹھوں کو ڈالنا چاہے اور ڈالنے کے فارن بعد زمین میں ملا دینا چاہے اس سے نائٹروجن کی فضا میں تحلیل بھی کم ہو گی اور بارشوں ، آندھی کی وجہ سے فاسفورس بھی ضا یع ہونے سے بچ جاۓ گی
بیٹھوں کوکتنا عرصہ تک اسٹور کرنا چاہیے؟
اس کو بہت ہی کم عرصہ کے لیے اسٹور کرنا چاہے . کیوں کہ زیادہ عرصہ تک رکھنے سے اس میں اجزا کی مقدار کم ہو جاتی ہے خاص طور پر نائٹروجن 10 فی صد تک ضا یع ہو سکتی ہے . اگر کچھ عرصہ تک رکھنا ہو تو ڈھانپ کر رکھیں
بیٹھوں کے استعمال کے دوسرے فوائد ؟
اس کے اچھی مقدار میں استعمال کرنے سے زمین میں نامیاتی مادہ بہتر ہوتا ہے جس وجہ سے زمین میں پانی ٹھہرنے کی صلا حیت پیدا ہو جاتی ہے پانی کی نکاسی بہتر ہوتی ہے ، زمین میں مفید اجزا کو قابو کرنے اور نیچے نا جانے کی طاقت آ جاتی ہے . بیٹھوں میں خورد بینی اجسام ہوتے ہیں جو کہ فصلوں اور زمین کے لیے بهترھوٹے ہیں
ترقی پسند کاشتکار شہریارشوکت کے مطابق پولٹری ویسٹ کا ایک ٹرک بیس ہزار کا مل جاتا ہے جس کا وزن دو سو من ہوتا ہے . پولٹری ویسٹ صرف برائلر کا ہی لینا چاہے . جو کو زیادہ فایدہ مند ہے بنسبت لیئرکےپولٹری ویسٹ کے .ایک ٹرک میں چودہ فٹ والی تین ٹرالی با آسانی نکل آتی ہیں . جب کہ ایک ایکڑ کے لیے ایک ٹرالی کافی ہے