Fertigation
جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے کو کھاد کو پانی میں ملا کر فصل کو لگانا . ایک ڈرم میں کھاد اور پانی کو ملا دیا جا تا ہے. پھر اسے نہری یا ٹیوب ویل کے بہتے پا نی میں ملا یا جاتا ہے اس طریقہ سے فصل کو کھاد دینے سے عام طریقوں سے مندرجہ ذیل فائدے
- فصل میں کھاد کا پھیلا ؤ یکساں اور مکمل ہوتا ہے
- کھاد کو فصل کے جس حصّے میں ضرورت ہے وہاں پر پانی لگا کر دی جا سکتی ہے
- کھاد کے اجزا فصل کو فوری دستیاب ہوتے ہیں
- فصل کا جڑ سے کا عمل بہتر ہوتا ہے
- مزدوری کی بچت ہوتی ہے
- کھاد کی چوری میں روک تھام ہوتی ہے
- پانی کی بچت ہوتی ہے کیوں کہ جب فصل اکثر خوراک جڑ سے لیتی ہے تو جڑیں گہری ہوتی ہیں
- کھاد کے اجزاء کا ضیا ع کم ہوتا ہے
- کھاد کی اثر انگیزی ٨٠ سے ٩٠ فی صد تک بڑھ جاتی ہے
کھادوں کی حل پذیری
آپ کو کھادوں کی پانی میں حل پذیری کا لازمی پتا ہونا چاہے . اس لیے کھاد کو پانی میں اس کی مقرره مقدار سے زیادہ نا ڈالیں ورنہ کھاد کے ذرات پانی میں بیٹھ جایں گے مثا ل کے طور پر پوٹا شیم نائٹریٹ 20 سلسیس درجہ حرارت پر ایک لیٹرپانی میں 209 گرام حل ہو سکتا ہے پوٹا شیم نائٹریٹ میں 38 فی صد پوٹاش ہے . آپ 300 گرام کھاد کو ایک لیٹر میں حل کریں گے تو پوٹاش آپ کو 114 گرام [38 فی صد 300 گرام کا ] نہیں ملے گی بلکہ صرف 80 گرام … باقی 34 گرام پانی میں بیٹھ جائے گی
پوٹاش اور یوریا پا نی میں بہت اچھی حل پذیر ہیں فاسفورسی کھادوں میں سپر فاسفیٹ سے اجتناب کیا جاۓ کیوں کہ یہ اچھی حل پذیر نہیں ہیں جس وجہ سے ان کے ذرّات پانی میں بیٹھ جاتے ہیں . ان کی بجاے فاسفورک ایسڈ استعمال کیا جاۓ جو کو مائع حالت میں ہوتا ہے
نائٹروجن :
Urea, ammonium nitrate, ammonium sulphate, calcium ammonium sulphate, calcium ammonium nitrate اس طریقہ میں نائٹروجن دینے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں
فاسفورس :
Phosphoric acid اور mono ammonium phosphateلنے کے لیے ہی مناسب ہیں ب اس طریقہ میں فاسفورس
پوٹاش :
Potassium nitrate, Potassium chloride, Potassium sulphate اور mono potassium phosphate اس طریقہ میں پوٹاش کے لیے ہی استعمال ہو سکتی ہیں
دو کھادوں کو جب ایک ساتھ حل کیا جائے پانی میں تو اگر ایک عنصر دونوں کھادوں میں ہے تو حل پذیری کم ہو گی مثال کے طور پر پوٹا شیم نائٹریٹ کو پوٹا شیم سلفیٹ میں ملایا جاۓ … دونوں کھادوں میں پوٹا شیم موجود ہے حل پذیری کم ہو گی اگر کھاد میں نمکیات کو ملایا جاۓ مثلا کیلشیم اور میگنیشیم وغیرہ کچھ کھادیں آپس میں حل نہیں کی جا سکتی جس کے لیے مندرجہ ذیل چارٹ دیکھیں
یہ مضمون ڈرپ ایریگیشن کےلکھا گیا ہے لیکن اس طرح کھاد ڈرم میں ڈال کر دی جا سکتی ہے